پاکستانی سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے کہا ہے کہ میرا بل اتنا خوفناک ہے کہ ہوسکتا ہے بجلی کٹوانی پڑے۔
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے بجلی کے زیادہ بل سے متعلق ردِ عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ خوفناک بل ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں کیا ہوگا’۔
عثمان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ پتا نہیں آئندہ میری سکت ہوگی بھی یا نہیں کہ بل ادا کرسکوں ، ہوسکتا ہے مجھے بجلی کٹوانی پڑے کیونکہ میں تو افورڈ نہیں کرسکتا۔ کبھی کبھی ان لوگوں کے بارے میں سوچتا ہوں جن کے وسائل کم ہیں یا مالی طور پر مضبوط نہیں ہیں کہ وہ کیسے گزارا کرتے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اوپر سے شدید گرمی، یہ بھی نہیں کرسکتے کہ بجلی کے بغیر گزارا کریں۔ لوگ سولر لگوا رہے ہیں لیکن کبھی ٹیکنالوجی بدل گئی، کبھی اس پر بھی ٹیکس لگادیے گئے، بندہ گھبرا جاتا ہے۔
پاکستانی اداکار نے مزید کہا کہ میرا بل اتنا خوفناک آیا ہے کہ کیا ہی بتاؤں، گھر میں ایک اے سی چلتا ہے، بیوی، میں اور بیٹی ایک ہی کمرے میں سوتے ہیں۔