Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے10 پیسے کا ہو گیا

انٹربینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں کمی ہونے سے ڈالر 278 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کی کمی ہو گئی، انٹر بینک میں ڈالر278روپے10پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا اور ڈالر کاروبار کے اختتام پر 278 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہواتھا۔

دوسری جانب عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2024 میں ڈالر کی قدر 290 روپے اور سال 2025 کے دوران ڈالر کی قدر 310روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Related posts

راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

Mobeera Fatima

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 10 کروڑ ، 80 لاکھ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان

Mobeera Fatima

عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment