Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

مکیش امبانی کا ایشیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلا نمبر

جولائی 2024 میں امیر ترین افراد کی فہرست میں بھارتی بزنس مین مکیش امبانی ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں ماہ جاری کی جانے والی رپورٹ میں بھارت کے مکیش امبانی پھر سر فہرست رہے ہیں۔ رپورٹ میں مکیش امبانی ایک کھرب اور 22 ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کے اثاثوں کے مالک ظاہر کیے گئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر بھارت سے تعلق رکھنے والے اڈانی گروپ کے مالک گوتھم اڈانی ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 85 ارب 70 کروڑ ڈالر ہے۔ گوتھم اڈانی رواں سال مئی میں امبانی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے تھے۔

فہرست میں تیسرے نمبر پر انڈونیشیا کی معروف کاروباری پرجوگو پانگسٹو ہیں جو اس وقت 61ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ چوتھے نمبر پر چین کے ژونگ شانشن پائے ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 59 ارب اور 30 کروڑ ڈالر ہے۔

اسی طرح ایشیا کے پانچویں امیر ترین شخص ٹک ٹاک کمپنی کے مالک کولن ژینگ ہوانگ ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 50 ارب 70 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

فہرست میں چھٹے نمبر پر چینی شہری ژانگ یمنگ جبکہ ساتویں نمبر پر سویتری جندال اینڈ فیملی ہے۔ نویں نمبر پر جاپان کے تاداسی یانی اینڈ فیملی اور دسویں نمبر پر ہانگ کانگ کے لی کا شنگ ہے۔

Related posts

اسلام آباد میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چل پڑیں ، روزانہ 16 ہزار شہری سفر کریں گے

Mobeera Fatima

ایک سال میں 1099 حملے ، پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا

Mobeera Fatima

راولپنڈی میں فتنہ الخوارج کا دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

Mobeera Fatima

Leave a Comment