Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

شہزادی شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شوہر کو طلاق دیدی

یو اے ای کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم کو طلاق دے دی۔

شیخہ مہرہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’’جب آپ دوسروں کے ساتھ مصروف ہیں تو میں ہماری طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں اور میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھیں، آپ کی سابقہ بیوی‘‘۔

شیخہ مہرہ نے اس اعلان کے ساتھ ہی انسٹاگرام سے شوہر کے ساتھ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

یاد رہے شیخہ مہرہ نے گزشتہ سال اپریل میں بزنس مین شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم سے شادی کی تھی اور رواں سال مئی میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

 

Related posts

تمام اسمارٹ فونز کیلئے ایک ہی چارجر ، یورپی یونین میں قانون کا اطلاق ہو گیا

Mobeera Fatima

مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

Mobeera Fatima

اے آئی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ زندگی کا حصہ بن جائے گی، مارک زکربرگ

Mobeera Fatima

Leave a Comment