Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ٹیکس عائد کئے جانے کے بعد چینی، گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت کی جانب سے مختلف ٹیکسز عائد کئے جانے کے بعد عام مارکیٹ میں چینی، گھی اور آئل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

چینی کی بوری 6700 روپے میں فروخت ہو رہی تھی وہ 250 روپے اضافے کے ساتھ 6950 روپے کی ہوگئی ہے۔ اسی طرح گھی کے کارٹن پر 300 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

کھلا آئل 380 سے بڑھ کر 420 روپے، دال مونگ 280 سے بڑھ کر 340 روپے، دال چنا280 سے 320 روپے ہوگئی ہے، اس کے علاوہ آٹا، خشک دودھ، ڈبے والے دودھ سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس طرح چینی، گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

عام مارکیٹ میں یہ اضافہ خود ساختہ ہے یا پھر حکومت کی جانب سے عائد کئے گئے ٹیکسز اس کی وجہ ہیں لیکن اس اضافے سے عام شہری کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

Related posts

کراچی، سمندر میں نہانے، غوطہ خوری پر پابندی عائد، نوٹیفیکیشن جاری

Mobeera Fatima

بجلی بلوں کی اقساط بند ، عدم ادائیگی پر جرمانوں میں اضافہ

Mobeera Fatima

پی ٹی اے کا مرحومین کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment