Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، 81 ہزار کی حد عبور کر لی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس پہلی مرتبہ 81 ہزار کی حد عبور کر گیا ،دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 493 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 59 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 80 ہزار 566 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا تھا۔

Related posts

رواں سال دبئی میں 3968 پاکستانی، 7860 نئی بھارتی کمپنیاں رجسٹرڈ

Mobeera Fatima

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی، سبزی اور فروٹ کے سرکاری نرخ جاری

Mobeera Fatima

لاہور میں انڈے مزید مہنگے ہو گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment