Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

برہان وانی کے آٹھویں یوم شہادت کے موقع پر کراچی میں ریلی

صوبائی دارالحکومت کراچی میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی کی قیادت میں شہید برھان مظفر وانی کے یوم شہادت کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریلی میں پاکستان کی سیاسی، مذہبی اور سماجی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی میں کُل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء ایڈوکیٹ پرویز احمد، اعجاز رحمانی،راجہ خادم حسین اور امتیاز وانی بھی شامل تھے۔

ریلی کے شرکاء نے کراچی آرٹس کونسل سے پریس کلب تک مارچ بھی کیا۔ ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی، متحدہ قومی موومنٹ کے امین الحق، جماعت اسلامی کے راجہ اظہر، مفتی عثمان ، سلیم الیاس، عبدالرحمن، فلسطینی فائونڈیشن کے ڈاکٹر صابر ابو اور ڈاکٹر مریم نے شرکت کی۔

وزیر آزاد کشمیر امیر غفار لون، پیپلز پارٹی لائرزفورم کے صدر قاضی بشیر اور دیگر بھی مارچ میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے نعرے بھی لگائے گئے۔ ریلی کے شرکاء نے برہان مظفر وانی کی تصاویر والے بینرز اٹھارکھے تھے۔

Related posts

11 سالہ بچی نے 34 دن میں مکمل قرآن پاک حفظ کر لیا

Mobeera Fatima

پی آئی اے کا فضائی آپریشن مکمل طور پر فعال ہے، ترجمان

Mobeera Fatima

کوشل مینڈس نے پی ایس ایل میں دیگر لیگز کی نسبت فاسٹ باؤلرز کو معیاری قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment