Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں ، گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ جاری کر دیا ، مراسلے کے مطابق صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کوسول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات کیا جا رہا ہے، پاک فوج کی تعیناتی آئین کےآرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔

دوسری جانب محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات سے متعلق وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں محرم الحرام کےدوران عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں مجالس اورجلوسوں کے سکیورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کے بارے بریفنگ دیں گے۔

 

Related posts

امریکی صدر نے ہارورڈ یونیورسٹی کو مذاق قرار دے دیا

Mobeera Fatima

راولپنڈی انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

Mobeera Fatima

دبئی لیکس، جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ کہاں سے کمایا، شبر زیدی

admin

Leave a Comment