Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستاندنیا

اٹلی میں 2 کشتیاں ڈوب گئیں ، 17 تارکین وطن ہلاک ، 60 لاپتہ

اٹلی میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتیوں کو حادثہ اٹلی کی جنوبی ساحلی پٹی پر پیش آیا جہاں کشتیوں میں سوار ہو کر تارکین وطن اٹلی جانے کے خواہش مند تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 17 تارکین وطن ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ ہو گئے جن میں 26 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ پیش آتے ہی ایک جرمن امدادی گروپ کے جہاز  نے 51 تارکین وطن کو بچا لیا۔

آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور یونیسیف نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشتیوں میں سوار افراد کا تعلق ایران، عراق، شام، مصر، پاکستان اور بنگلادیش سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید تارکین کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ ریسکیو کیے گئے تارکین کو اطالوی کوسٹ گارڈکے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related posts

سعودی اتحاد کا یمن کے شہر الحدیدہ پر حملہ ، حوثیوں کا سخت جواب دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

لاہور صرف ایک شہر نہیں، زندہ تاریخ کا میوزیم ہے، مریم نواز

Mobeera Fatima

اسلام آباد ائیر پورٹ کی پارکنگ فیس میں اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment