Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کی عمر قید کی سزا کم کرکے 15 سال کر دی

سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے قتل کے مجرم کی عمر قید کی سزا کم کرکے 15 سال کر دی۔

عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں انسانی وقار، برابری اور امتیازی سلوک کے خاتمے سے متعلق اہم آبزرویشنز بھی جاری کیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ کسی بھی شخص کو تبدیلیِ مذہب کی بنیاد پر الگ ظاہر کرنا غیر قانونی ہے، انسانی وقار کوئی رعایت نہیں بلکہ ہر فرد کا بنیادی حق ہے، فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس ریکارڈ میں ذات پات کے سابقے یا لاحقے لگانا آئین کے منافی ہے۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ آئین کا آرٹیکل 25 تمام شہریوں کو برابری اور یکساں تحفظ کی ضمانت دیتا ہے جبکہ آرٹیکل 26 کسی بھی قسم کے امتیاز کو روکتا ہے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہروں کو رہنے کے قابل بنانے والوں کو کم تر سمجھنا اخلاقی ناکامی ہے۔

عدالت نے تمام آئی جیز اور بالخصوص اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی کہ ایف آئی آر میں ذات پات اور برادری کا ذکر نہ کیا جائے، مزید کہا گیا کہ گرفتاری میمو، برآمدگی رپورٹ اور چالان میں بھی کسی کی ذات یا قبائلی شناخت درج نہیں کی جائے گی، پولیس ریکارڈ میں کسی کی حیثیت یا تضحیک آمیز الفاظ کا استعمال ممنوع ہوگا۔

Related posts

پاکستان پر الزامات کے بجائے بھارت دہشتگردی کی سرپرستی ختم کرے، ترجمان دفتر خارجہ

Mobeera Fatima

فارمی انڈے 274 روپے درجن ہو گئے

Mobeera Fatima

مختلف لوکیشنز پر موجود دفاتر میں ڈیٹا کا تحفظ ایک بڑا چیلنج قرار

admin

Leave a Comment