Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بابر اعظم سے گلہ نہیں، بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے، نسیم شاہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم سے کوئی گلہ نہیں، تسلیم کرنا چاہیے کہ بطور ٹیم ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں امریکا اور بھارت سے شکست کے بعد اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کی طرح ہم کھلاڑی بھی بہت افسردہ ہیں۔ ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ہم پیشہ ورانہ کرکٹرز ہیں، ہمیں ہر صورتحال میں کھیلنا چاہیے۔ بات ہو رہی ہے کہ فلوریڈا میں بارش ہے، ہم تو صرف اتنا سوچ رہے ہیں، میچ ہو ہم اچھے مارجن سے جیتیں۔

بھارت کے خلاف میچ میں انہیں بیٹنگ میں اوپر نہ بھیجے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم سے گلہ نہیں کہ انہوں نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کے لیے کیوں نہیں بھیجا۔ ہوسکتا ہے کہ مجھ سے بھی شارٹ نہیں لگتا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے میگا ایونٹ میں رہنے کے لیے آج امریکا اور آئرلینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں امریکی ٹیم کی شکست ضروری ہے۔

Related posts

پاکستان سپر لیگ، لاہور، راولپنڈی، ملتان کیلئے آرمی اور رینجرز کی خدمات طلب

Mobeera Fatima

قومی ہاکی ٹیم کل وزیراعظم کی مہمان بنے گی

admin

90 کی دہائی میں ہم بھی بھارت کو شکست دیتے رہے ہیں ، سلمان آغا کا ہارنے کے سوال پر انوکھا جواب

Mobeera Fatima

Leave a Comment