Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، دینی خدمات کی تعریف

وزیراعظم شہباز شریف نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم بجٹ 2024-25 پیش ہونے کے بعد اگلے ہی دن مولانا فضل الرحمان کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیرِ اعظم کا خیر مقدم کیا، شہباز شریف نے مولانا کی خیریت دریافت کی۔

اس دوران وزیرِ اعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کی دینی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کے لیے پُرامن جدوجہد کو فروغ دیا۔

ملاقات میں شہباز شریف نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کر دی۔

Related posts

پیٹرولیم لیوی کی مد میں رواں سال 1468 ارب روپے وصول کرنے کا تخمینہ

Mobeera Fatima

بلاول بھٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی

Mobeera Fatima

کرسٹیانو رونالڈو ہالی ووڈ فلم ‘فاسٹ اینڈ فیوریس’ کی کاسٹ میں شامل

Mobeera Fatima

Leave a Comment