Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ضم اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 11رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم ، رانا ثناءاللہ چیئرمین مقرر

وزیراعظم نے ضم اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 11 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی۔ مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی بجٹ اور پی ایس ڈی پی سے متعلق اقدامات اور اصلاحات پراتفاق رائے پیدا کرے گی، اس کے علاوہ ضم اضلاع کے لیے وزیراعظم خصوصی پروگرام پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ، وزیرقانون آفتاب عالم ،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

علاوہ ازیں وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام، مرتضٰی جاوید عباسی ، ایم این اے محمد یوسف زمان، سابق ایم پی اے اختیار ولی بھی کمیٹی کے رکن ہونگے۔

Related posts

مرغی کے گوشت کی قیمت 574 روپے فی کلو مقرر

Mobeera Fatima

حکومت نے جہاں روکا وہیں پر دھرنا ہوگا، شوکت یوسفزئی

Mobeera Fatima

ملکی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر کے ملازمین کو بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment