Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایم کیو ایم کے بغیر حکومت بنتی ہے نا بچتی ہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر نا ہی حکومت بنتی ہے نا بچتی ہے۔

گزشتہ روز اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کے سلسلے میں بہادر آباد میں کار کنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تمام صعوبتوں، پریشانیوں مصائب کے باوجود اے پی ایم ایس او توانا ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جب تک ایوانوں میں کسان، مزدور اور طالبعلموں کی حقیقی نمائندگی نہیں ہوگی، انقلاب نہیں آئے گا۔ آج جہاں ایوانوں میں ہمارے نمائندے بیٹھتے ہیں وہیں مڈل کلاس کی نمائندگی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے پی ایم ایس او کے کردار سے قوم کا کردار بنے گا، آپ ہمارا شعبہ نہیں ایک علیحدہ تنظیم ہیں، آپ کو ایم کیو ایم کی طاقت بننا ہے۔

Related posts

انڈے مزید مہنگے ہو گئے، مرغی کی قیمتیں برقرار

Mobeera Fatima

شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ ، اسلحہ رکھنے کا اتھارٹی لیٹر بھی منسوخ

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment