Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستانی طلبہ نے ہوائی فائرنگ کا پتہ لگانے والا سافٹ وئیر اور حیرت انگیز ویل چیئر تیار کرلی

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان کے طلبہ نے ہوائی فائرنگ کا پتہ لگانے والا سافٹ وئیر اور حیرت انگیز ویل چیئر تیار کرلی۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان میں سائنس میلہ لگایا گیا جس میں طلبا وطالبات نے اپنے ایجاد کردہ نت نئے سائنسی آلات کے ڈیزائنز کی نمائش کی۔

کمشنر مردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے سائنس میلہ کے مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انجینئرنگ کے فائنل ائیر کے طلبا نے اپنا ایک پراجیکٹ دکھاتے ہوئے بتایا کہ اس کے ذریعے ہوائی فائرنگ کے مقام کا پتہ چل سکے گا کیونکہ پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا میں شادی بیاہ کے موقع پر ہوائی فائرنگ اکثر جان لیوا ثابت ہوتی ہے تو اس ( سافٹ وئیر ) پراجیکٹ کو پولیس تھانوں میں نصب کرنے سے گولی چلنے کے 10سیکنڈ میں اس مقام کا پتہ چلے گا جہاں پر گولی چلی ہو۔

دیگر طلبا نے بھی کمشنر مردان ڈویژن کو اپنے ایجاد کردہ آلات کے بارے میں بتایا،یونیورسٹی کے طلبا نے ایک ایسی ویل چیئر بھی تیار کی ہے جو پیروں کے ساتھ ساتھ ہاتھوں سے بھی معذور افراد استعمال کرسکیں گے، یہ کرسی بلوٹوتھ اور سنسر کی مدد سے مریض کے ذہن کے تحت حرکت کریگی۔

Related posts

سوڈان میں ڈیم ٹوٹنے سے تباہی ، 20 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ، درجنوں افراد ہلاک

Mobeera Fatima

افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے، گورنر خیبر پختونخوا

Mobeera Fatima

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment