Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر

پاکستان تحریک اںصاف کی رہنما زرتاج گل وزیر کو قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دے دی۔

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کیلئے چار نام تجویز کئے تھے، پارلیمانی لیڈر کیلئے زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چٹھہ کا نام تجویز کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ پیر کو سپیکر قومی اسمبلی کو زرتاج گل کی باقاعدہ نامزدگی کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

Related posts

نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائیں گے

admin

پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے ایجنڈا میں پاکستان کا نام شامل

Mobeera Fatima

بجلی کے اضافی بل، جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment