Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب اسپیڈ کی طرح پاکستان اسپیڈ بھی نظر آنا شروع ہوگئی، چیئرمین چائنہ ایگزم بینک

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران چیئرمین چائنہ ایگزم بینک ڈاکٹر وو فیولن بھی شہباز اسپیڈ کی تعریف کرتے نظر آئے۔

بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف سے چینی ایگزم بینک کے سربراہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ چائنہ ایگزم بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گورننس کی بہتری اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ حکومت کاروبار میں آسانی کے لیے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ شعبہ زراعت کی استعداد بڑھانے کے لیے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

ملاقات کے دوران چیئرمین چائنہ ایگزم بینک نے کہا کہ پنجاب اسپیڈ کی طرح پاکستان اسپیڈ بھی نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان کا ہر منصوبہ ترجیحی حیثیت رکھتا ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے کا معاملہ، سیکریٹری داخلہ و دیگر کو نوٹسز

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز ریپریزنٹیشن سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

ایک ماہ کیلئے بجلی 63 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment