Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب میں اساتذہ کے لئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف

پنجاب میں اساتذہ کے لئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف کروا دی گئی، ہارڈ شپ گراؤنڈز پر ٹرانسفرز پورا سال کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

معذور، بیوہ، مطلقہ، طویل فاصلہ، انٹر ڈسٹرکٹ اور ویڈ لاک ٹرانسفرز بھی پورا سال اوپن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ نئی ٹرانسفر پالیسی کے تحت جنرل ٹرانسفر اور میوچل ٹرانسفر کی اجازت سال میں صرف دو بار ہو گی۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام اقسام کی پروموشن کا عمل 30 دنوں میں مکمل کیا جائے گا،تمام ضلعی کمیٹیاں درخواستوں پر فیصلہ 30 دنوں میں یقینی بنانے کی پابند ہوں گی۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر کا کہنا تھا کہ اساتذہ پر ایس ٹی آر کے تناظر میں اپلائی کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں سینٹ الیکشن کیلئے پولنگ شروع ، 11 نشستوں پر 25 امیدواروں میں مقابلہ

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Mobeera Fatima

بھارت سکیورٹی غفلت چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے، شازیہ مری

Mobeera Fatima

Leave a Comment