Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

ایک اور تاریخی دن، پاکستان دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ آج خلا میں بھیجے گا

پاکستان کے لئے ایک اور تاریخی دن، آج پاکستان دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 خلاء میں بھیجے گا۔

سپارکو کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ چین کی مدد سے خلاء میں لانچ کیا جائے گا، سپارکو کے مطابق پاک سیٹ ایم ایم ون چین کے ژی چیانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر کی مدد سے لانچ کیا جائے گا۔

دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مدار میں بھیجا جائے گا، پانچ ٹن وزنی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے۔

اس سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستان کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی، سیٹلائٹ زمین سے 36ہزارکلومیٹر کی اونچائی پر مدار میں داخل کیا جائے گا۔

سپارکو ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ کو زمین سے مدار تک پہنچنے میں تین سے 4روز لگ سکتے ہیں، سیٹلائٹ ای کامرس، ای گورننس کے علاوہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Related posts

یورپی یونین کا بلیو اسکائی پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

Mobeera Fatima

ملک بھر میں صارفین کو فیس بک تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا

Mobeera Fatima

آئی ٹی کی قومی برآمدات میں 23 فیصد سے زیادہ اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment