Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید وقت جیل میں گزارنا پڑے گا، رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ لگتا ہے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید وقت جیل میں گزارنا پڑے گا،توشہ خانہ کے اوپر ایک اور مقدمہ بنانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

رؤف حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ پر چوتھا مقدمہ بنانے کی کی کوشش کی جا رہی ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں اور پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ مقدمات کے فیصلے نہ ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز میں کہیں انصاف نظر نہیں آرہا ، ایسا لگتا ہے سابق انہیں مزید وقت جیل میں گزارنا پڑے گا جبکہ شاہ محمود قریشی کیخلاف بھی 8،9مقدمے بنائے گئے ہیں۔

توشہ خانہ کیس میں آج جو تماشہ ہوا وہ سب نے دیکھ لیا ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف عدت اور سائفر کے مقدمے ختم ہوچکے ہیں، سائفر کا مقدمہ بھی کرش کرچکا اور توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہوچکی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سے باہر آنا چاہئے تھا، ہمیں خوف ہے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور مقدمات بنائے جائیں گے،جب تک یہ ہوتا رہے گا نہ انصاف ملے گا اور نہ آزادی ملےگی۔

انہوں نے کہا کہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ میں فوج کیخلاف کوئی بات نہیں کی گئی، رپورٹ میں فوج کے بہادری سےلڑنے کا ذکر ہے، ہماری فوج سے کوئی لڑائی نہیں ہے ۔

رؤف حسن کا مزید کہنا تھا کہ القادر کیس میں ثبوت نہیں مل رہا تو ملک ریاض پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، جب تک آئین اور قانون بحال نہیں ہوگا یہ لڑائی ہم لڑتے رہیں گے۔ ابھی بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر 200اور مقدمات چل رہے ہیں۔ پچھلے 2سال سے پاکستان میں آئین و قانون کا فقدان نظر آرہا ہے۔

Related posts

جی ایچ کیو حملہ کیس، التوا مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے تک پہنچ گیا

admin

محکمہ داخلہ پنجاب نے محفوظ پنجاب ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment