Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ہتک عزت بل پر مشاورت نہیں ہوئی ، منظور کرتے وقت ہمارا کوئی رکن ایوان میں نہیں تھا ، پیپلز پارٹی

پنجاب اسمبلی سے ہتک عزت بل 2024ء منظور ہونے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا مؤقف سامنے آ گیا۔

پنجاب اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل سے متعلق ہم سے پوچھا گیا نہ بتایا گیا، پیپلز پارٹی کھبی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ ہتک عزت بل کی منظوری کے روز اپنے ارکان کو غیر حاضر رہنے کا کہا تھا، بل کی منظوری کے روز پیپلز پارٹی کا کوئی رکن ایوان میں نہیں تھا۔

علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ پی پی پی ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری پارٹی نے میڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ 20 مئی کو پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل 2024ء منظور کیا تھا۔

 

Related posts

اوگرا نے ایل این جی مہنگی کردی

admin

سپریم کورٹ نے خواتین کے بانجھ پن پر مہر یا نفقہ سے انکار کو غیر قانونی قرار دے دیا

Mobeera Fatima

گڈز ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ سیمنٹ ڈیلرز نے بھی ہڑتال کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment