Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

اعظم خان کی ڈالرز سے پسینہ صاف کرنے کی ویڈیو وائرل، بابر کے سوال پر قہقہے

اعظم خان کی ڈالرز سے پسینہ صاف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں سنائی دینے والی باتوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کرکٹرز آپس میں ڈالرز پر ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔

اس دوران بابر اعظم جو کہ ویڈیو میں بظاہر نظر نہیں آ رہے، اعظم خان سے مذاق میں پوچھتے ہیں کہ ابا کیا ہوا؟

اس پر اعظم خان غیر ملکی کرنسی سے چہرہ اور ماتھا صاف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بہت زیادہ گرمی وسیم بھائی۔

اس پر سب ہی کرکٹر زور دار قہقہہ لگاتے ہیں جس کی آواز ویڈیو میں سنی جاسکتی ہے،ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں شائقین کھلاڑیوں کی اس گفتگو پر اپنی اپنی رائے کا اظہار اور دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

Related posts

امارات کی لیگ آئی ایل ٹی 20 کی 6 فرنچائزز کا نئے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ

Mobeera Fatima

8 گیندوں پر 8 چھکے ، بھارتی کھلاڑی آکاش کمار نے گیری سوبرز اور روی شاستری کا ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment