Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

تبریز کے امام جمعہ حادثے کے بعد تقریباً ایک گھنٹہ زندہ رہے،ڈیزاسٹر مینجمنٹ

ایران کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے جنازے قابل شناخت ہیں اور ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

ایران کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سربراہ محمد حسن نامی نے بتایا ہے جاں بحق ہونے والوں کو لیگل میڈیسن شعبے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ سبھی جنازے ایمبولنس کےذریعے جائے حادثہ سے منتقل کئے جاچکے ہیں ۔

انھوں نے بتایا کہ تبریز کے امام جمعہ شہیدآل ہاشم کا جنازہ زیادہ بہتر حالت میں ہے۔ تبریز کے امام جمعہ حادثے کے بعد تقریباً ایک گھنٹہ زندہ رہے اور اس دوران صدر کے چیف آف اسٹاف غلام حسین اسماعیلی کے ساتھ موبائل پر بات چیت بھی کی تھی۔

دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے بطور صدر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں گزشتہ روز ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو شدید دھند کے باعث پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے حادثہ پیش آيا۔ حادثے کے نتیجے میں ایرانی صدر سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملنے کے بعد اب صدارت کا اہم عہدہ خالی ہوگیا تھا۔ ایرانی آئین کے مطابق ایران  کے نائب صدر محمد مخبر انتخابات تک صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔

ایرانی آئین کے مطابق صدر کے انتقال کے بعد 50 دن کے اندر اندر صدارتی انتخابات کروائے جائیں گے۔ آرٹیکل 131 کے مطابق اگر کوئی صدر اپنے دورِ اقتدار کے دوران نا اہل یا پھر انتقال کر جاتا ہے تو سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی طرف سے صورتحال کی تصدیق ہونے کے بعد نائب صدر کو اقتدار دیا جائے گا۔

اقتدار سنبھالنے کے بعد نائب صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہ پر مشتمل ایک کونسل کو 50 دنوں کے اندر نئے صدر کا انتخاب کروانا ہوتا ہے۔خیال رہے کہ ابراہیم رئیسی 2021 میں ایران کے آٹھویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ ابراہیم رئیسی ایران کے چیف جسٹس کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

Related posts

اسرائیل کے زمینی اور فضائی حملے ، روٹی کیلئے قطار میں کھڑے 8 فلسطینیوں سمیت 50 شہید

Mobeera Fatima

حسینہ واجد ملک چھوڑنے سے قبل امریکا پر الزامات پر مشتمل تقریر کرنا چاہتی تھیں ، بھارتی میڈیا

Mobeera Fatima

شام کے معزول صدر بشار الاسد نے خاندان سمیت روس میں سیاسی پناہ لے لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment