Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سلمان خان شادی کی پیشکش کر چکے ہیں، شرمین سیگل

بالی ووڈ اداکارہ شرمین سیگل نے کہا ہے کہ سلمان خان انہیں شادی کی پیشکش کر چکے ہیں۔

اداکارہ نے یہ انکشاف ایک انٹرویو میں اس وقت کیا جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کسی ایسی مشہور شخصیت کا نام بتائیں جن سے آپ انڈسٹری میں آنے سے پہلے ملی ہوں؟

شرمین سیگل نے اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ہم دل دے چکے صنم کے سیٹ پر سلمان خان سے پہلی ملاقات ہوئی۔

اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان نے انہیں مذاق میں شادی کی پیشکش کی تھی اور اس وقت ان کی عمر صرف دو سال تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے شادی کیلئے پروپوز کرتے ہوئے کہا کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟ جس کے جواب میں، میں نے، نہیں کہہ کر انکار کردیا تھا۔

شرمین نے مزید وضاحت کی کہ اس وقت میں شادی کا مطلب سمجھنے کے لیے بہت چھوٹی تھی اور ہر بات کے جواب میں نہیں ہی کہتی تھی۔

Related posts

پنجاب یونیورسٹی کے شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے گئے

Mobeera Fatima

نواز شریف دبئی روانہ ، ایک روز قیام کے بعد لندن جائیں گے

Mobeera Fatima

سندھ اور خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات کا آغاز

Mobeera Fatima

Leave a Comment