Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شبلی فراز اور عمرایوب نے بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہونے دی، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ شبلی فراز اور عمرایوب نے بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہونے دی۔

رہنما تحریک انصاف اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی۔شیرافضل مروت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ شبلی فراز اور عمرایوب نے بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہونے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بھی جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی، شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آپ سے علیحدہ ملیں گے، کل بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آیا تھا۔

اس سے قبل شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی چیئرمین سے ون ٹو ون ملاقات کروں گا،بانی چیئرمین کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پر تحفظات سے آگاہ کروں گا،میرا نام کس کے کہنے پر نکالا تھا سب حقائق بانی چیئرمین کو بتاؤں گا۔

Related posts

ہم اپنی سرزمین کو فتنہ الہندُوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے، صدر

Mobeera Fatima

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 332 ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment