Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

اذلان شاہ ہاکی کپ، ناقابلِ شکست پاکستان کینیڈا کیخلاف بھی فاتح

اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان نے کینیڈا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔

ملیشیا میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں کینیڈا کو بھی شکست دے دی۔ اس طرح پاکستان اب تک ٹورنامںٹ میں ایک ڈرا کے ساتھ ناقابلِ شکست ہے۔

کینیڈا کے خلاف میچ  میں پاکستان کے ابو بکر محمود، لیاقت ارشد، رانا وحید اشرف اور علی غضنفر نے گول اسکور کیے۔ چار میچز میں ناقابل شکست پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی۔

اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان کا اگلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم جاپان، ملائیشیا اور جنوبی کوریا سے میچ جیت چکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر جاپان کا دوسرا، میزبان ملیشیا کا تیسرا جبکہ کینیڈا کا آخری نمبر ہے۔

Related posts

بلوچستان اور لیاری کے بعد فٹ بال ملک بھر میں مقبول

Mobeera Fatima

فلڈ ریلیف کیلئے پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان نمائشی میچ

Mobeera Fatima

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کوبڑی شکست، ویسٹ انڈیز کی 120 رنز سے فتح

Mobeera Fatima

Leave a Comment