Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم ، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ منتقل کرنیکا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔

بشری ٰبی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی ، جسے عدالت عالیہ نے منظور کر لیا،عدالت نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ عدالت میں جیل حکام نے جیل میں گنجائش نہ ہونے کا مؤقف اختیار کیا تھا۔ جیل حکام نے سکیورٹی ایشو کی وجہ سے بھی جیل منتقل نہ کرنے کا مؤقف اپنایا تھا۔

Related posts

طالبان کی پابندیاں ، افغانستان میں تعلیمی نظام تباہ ، ایک ہزار سے زائد اسکول بند ، لاکھوں بچے تعلیم سے محروم

Mobeera Fatima

850سی سی گاڑی پر 25 ہزار روپےود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز

admin

پہلگام واقعہ بھارت کی ناکام سکیورٹی پالیسی کا نتیجہ ہے، اجے ساہنی

Mobeera Fatima

Leave a Comment