Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

محمود اچکزئی ، اسد قیصر کی جماعت اسلامی کو حکومت مخالف تحریک میں شمولیت کی دعوت

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی اور اسد قیصر نے منصورہ میں ملاقات کرکے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت دی۔

پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی کے لئے تحریک چلا رہے ہیں، ہمارا مقصد صرف چہروں کی تبدیلی نہیں۔

 محمود اچکزئی نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہوا چل پڑی ہے، ایسا اتحاد بنانے کی کوشش کی جس پر اپوزیشن متحد ہو سکے، ہم آئین کا تحفظ کریں گے، آئین کو کاغذ کا ٹکڑا نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 8 مئی کو آئین کے تحفظ کے لیے سیمینار منعقد کریں گے ،جماعت اسلامی سیمینار میں شرکت کرے۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ تحفظ آئین اتحاد کے وفد کا شکر گزار ہوں، بدقسمتی سے ملک میں آئین کو باربار پامال کیا گیا۔

Related posts

نالہ ڈیک بپھر گیا ، قریبی دیہات میں تباہی ، لوگوں کو انخلاء کا حکم

Mobeera Fatima

پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی سالانہ فیس 12 لاکھ روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سعودی عرب کو تقریباً 3 لاکھ ڈرائیورز کی ضرورت ہے، رانا مشہود

Mobeera Fatima

Leave a Comment