Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پی ایس ایل 10، 8 اپریل سے 20 مئی تک کروانے کی تجویز

پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے ونڈو تلاش کرلی گئی، ایونٹ 8 اپریل سے 20 مئی تک کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے زیرصدارت اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کیلئے ونڈو تجویز کردی گئی۔

پاکستان سپر لیگ کا دسواں ایڈیشن چیمپئنز ٹرافی کے باعث 8 اپریل سے 20 مئی تک کروانے کی تجویز ہے،پی سی بی نے فرنچائزز مالکان کو تجویز شدہ ونڈو سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی تاریخوں کا ٹکراؤ ہونے کا امکان ہے کیونکہ اسی عرصے میں بی سی سی آئی بھی اپنی ٹی ٹوئنٹی لیگ کراتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کی افتتاحی تقریب لاہور میں کروائے جانے کا امکان ہے۔

Related posts

چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

ایک بال پر 13 رنز، بھارت نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

Mobeera Fatima

پاکستان کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

admin

Leave a Comment