Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

انٹر بینک میں ڈالر سستا، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی

کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا،انٹر بینک میں ڈالر 278روپے15پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کمی ہوئی تھی، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 30 پیسے تھا۔ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 65 پیسے کا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 153پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، کاروبارکے دوران انڈیکس 70ہزار 811پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس گزشتہ روز 444 پوائنٹس کم ہوکر 70 ہزار 657 تھا۔

تین روز کے دوران انڈیکس 73 ہزار 300 کی بلند ترین سطح بنانے کے 2600 پوائنٹس گرچکا ہے۔ گزشتہ روز43 کروڑ شیئرز کے سودے 19 ارب روپے میں طے ہوئے۔

Related posts

سونا 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے تولہ ہو گیا

Mobeera Fatima

پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہو گیا، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

بلوچستان انرجی ایکسپورٹر بن سکتا ہے، ورلڈ بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment