Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

8 لاکھ سےزیادہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنےکےلیے فنڈز جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق پرنٹنگ مشینز اور ای پاسپورٹ مشینزکی خریداری کے ٹینڈرز کا انٹرنیشنل اشتہار دے دیا گیا ہے جب کہ چھپائی میں استعمال ہونے والے لیمینیشن پیپرز کے ٹینڈرز کا بھی انٹرنیشنل اشتہار جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ مشینری اورلیمینیشن پیپرکی خریداری مکمل ہوتے ہی بیک لاگ ختم ہوجائےگا، اس وقت 8 لاکھ سےزیادہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ التوا کا شکارہے۔

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کے مطابق یومیہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہے جب کہ روازنہ کی بنیاد پرپاسپورٹ اجرا کی 40 سے45 ہزار درخواستیں آرہی ہیں۔

Related posts

پی آئی اے کی یورپ کیلئے چار سال بعد پروازیں بحال، پہلی پرواز آج پیرس جائے گی

Mobeera Fatima

چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

وفاقی آئینی عدالت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment