Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

زمبابوے میں مال گاڑی اور بس کے درمیان خوفناک تصادم ، 9 افراد ہلاک

افریقی ملک زمبابوے میں مال گاڑی اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زمبابوے کے سرکاری ریلوے ترجمان انڈریو کنابورا نے بتایا کہ حادثہ دارالحکومت ہرارے سے تقریباً 13 کلومیٹر جنوب مغرب میں پیش آیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، جو ریلوے کراسنگ سے گزرتے ہوئے گاڑی کو بروقت بریک لگانے میں ناکام ہو گیا تھا۔

حکام کے مطابق حادثے میں مرنے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 25 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زمبابوے کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں سڑکوں پر ہونے والے حادثات سنگین مسئلے کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔۔ یہاں اوسطاً ہر 15 منٹ کے بعد سڑک پر ایک حادثہ پیش آتا ہے۔

زمبابوے میں روزانہ اوسطاً 5 افراد سڑکوں ہونے والے حادثات میں ہلاک اور اوسطاً 38 افراد زخمی ہو جاتے ہیں۔ حکام کے مطابق 94 فیصد حادثات انسانی غلطی کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔

Related posts

اسرائیلی و امریکی بمباری میں ایران کے مشہور فلمی ہدایت کار کا گھر بھی نشانہ بن گیا

Mobeera Fatima

امریکا نے بھارت پر 25فیصد ٹیرف عائد کردیا

Mobeera Fatima

بیلجیم، لکسمبرگ اور مالٹا کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment