Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا ، روس اور دیگر ممالک کے رہنماؤں کی یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارکباد

امریکا ، روس اور دیگر ممالک کے رہنماؤں نے پاکستانی عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے نام یوم آزادی پر تہنیتی پیغام میں پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روسی صدر نے کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی سے فروغ پا رہے ہیں، روس اور پاکستان میں سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس اور پاکستان میں اہم علاقائی وعالمی امور پر بھی تعاون جاری ہے، دونوں ممالک دوطرفہ شراکت داری کےتمام شعبے مزید مضبوط بنائیں گے۔

علاوہ ازیں امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کے عوام کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ علاقائی ثالثی، اہم معدنیات،توانائی، انسدادِ دہشتگردی، ثقافتی ورثے اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں اپنے باہمی تعاون کے ذریعے ہم مشترکہ صلاحیتوں کو ترقی میں بدل رہے ہیں۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکی اور پاکستانی دونوں عوام کے لیے حقیقی نتائج فراہم کر رہے ہیں۔ خاص موقع پر ہم اپنی قوموں کے درمیان شراکت داری اور دوستی کے دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہیں۔

Related posts

ثالثی کیلئے بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا، امریکی و بھارتی صحافیوں کا دعویٰ

Mobeera Fatima

برطانیہ، شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا

Mobeera Fatima

سعودی عرب کی خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملے کی مذمت، پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

Mobeera Fatima

Leave a Comment