Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بیلجیم، لکسمبرگ اور مالٹا کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان

بیلجیم، لکسمبرگ اور مالٹا نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

لکسمبرگ، بیلجیم اور مالٹا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ بیلجیم کے وزیر اعظم نے غزہ تک مکمل اور آزادانہ رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

وزیر اعظم بیلجیم نے کہا کہ غزہ کا بحران دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

وزیر اعظم لکسمبرگ نے جنرل اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل ہی امن کا واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔

مالٹا کے وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا حماس کی فتح کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے فرانس، برطانیہ ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ پرامن مستقبل کے لیے فلسطینی ریاست کو شراکت داری کی پیشکش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں مسلسل غیر قانونی بستیوں کی تعمیر اور غزہ میں جاری حملوں نے لاکھوں افراد کو بے گھر اور ہزاروں شہریوں کو قتل کیا ہے، یہ سب اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

Related posts

شیخ حسینہ واجد نے سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دیا، بھارتی وزیر خارجہ

Mobeera Fatima

ہماری طاقتور مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کو جواب کے بغیر نہیں چھوڑیں گی، عباس عراقچی

Mobeera Fatima

آنے والے سالوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دیں گے، امریکی وزیر خارجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment