Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی، امریکی ایوانِ نمائندگان میں پاکستان کے حق میں قرارداد پیش

ایران جنگ کے خاتمے کیلئے بہترین ثالثی پر امریکی ایوانِ نمائندگان میں پاکستان کی امن کوششوں کی ستائش کی قرارداد پیش کر دی گئی۔

قرار داد امریکی کانگریس کے رکن الگرین نے ایوان میں پیش کی جس میں پاکستان کو ‘غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد ثالث’ قرار دیا گیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ تباہ کن جنگ کے دوران پاکستان کا کردار کلیدی رہا، پاکستان نے نقصان روکنے کیلیے بہترین سہولت کاری فراہم کی، پاکستان نے سفارتی وفود کی میزبانی کیلیے شہروں کی بندش جیسی مشکلات برداشت کیں۔

الگرین نے کہا کہ پاکستان کا غیر جانبدار شراکت دار کے طور پر کردار اس بات کی یاد دہانی ہے کہ سفارتکاری اب بھی آگے بڑھنے کا سب سے مؤثر راستہ ہے۔

Related posts

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پرتشدد مظاہرے، 3 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

فضائی طاقت سے فتح حاصل نہیں کی جا سکتی ، ایران جنگ سے نکلیں ، امریکی جنرل کا صدر ٹرمپ کو مشورہ

Mobeera Fatima

واشنگٹن، بھارتی یوم آزادی کی تقریب پر سکھوں کا سفارتخانے کا گھیراؤ، خالصتان کے نعرے گونج اٹھے

Mobeera Fatima

Leave a Comment