Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

آزادی صرف تاریخی کامیابی نہیں ، ذمہ داری بھی ہے، پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہو گا ، صدر زرداری

صدر مملکت نے 79 ویں یومِ آزادی کےموقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کو ان قربانیوں کو یاد کرتے ہیں جن کی بدولت پاکستان کا قیام ممکن ہوا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  قائداعظم، آزادی کے رہنماؤں اور کارکنوں اور قربانیاں دینے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آزادی صرف ایک تاریخی کامیابی نہیں بلکہ ایک ذمہ داری بھی ہے، پاکستان کومزید مضبوط، محفوظ اور خوشحال بنانا ہو گا۔ ملک کے اندرونی معاملات اور قومی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق نے ثابت کیا پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن خودمختاری کے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے، آج ہمیں جو امن اور استحکام حاصل ہے،اس کیلئے بڑی قیمت ادا کی گئی ہے، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری اور عزم نے ہماری قوم کے تحفظ میں اہم کردارادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی قومی خودمختاری کا ہمیشہ احترام اور حمایت کی ہے، افغان سرزمین دہشتگرد حملوں کے لیے استعمال ہونا اور افغان طالبان حکمرانوں کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی میں تعاون افسوسناک ہے، پاکستانی عوام کے خلاف شرپسندانہ کارروائیاں بند کی جائیں۔

Related posts

مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

Mobeera Fatima

اسرائیل کا مزید 3 ہزار رہائشی یونٹ کی تعمیر کا منصوبہ، دنیا بھرسے مذمت

Mobeera Fatima

امریکہ، حکومتی شٹ ڈاؤن سے بچنے کیلئے بل ایوان نمائندگان میں مسترد

Mobeera Fatima

Leave a Comment