وفاقی حکو مت نے اقتصادی سروے رپورٹ24-2023جاری کردی۔
سروے رپورٹ کے مطابق سال 24-2023میں 55ہزار670 کاریں تیار کی گئیں، کاروں کی پیداوار میں 36.6فیصدکمی ریکارڈ کی گئی ہے، اسی طرح 14544جیپ ، پک اپ اور ایس یو ویز تیار کی گئیں،جن کی پیداوار میں 45فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔
سروے رپورٹ کے مطابق 296بسیں تیار کی گئیں، بسوں کی پیداوار میں 51فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 36ہزار133ٹریکٹرتیار کئے گئے، پیداوار میں 59.7فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ 8لاکھ42ہزار905موٹرسائیکل اور رکشے تیار کئے گئے ، موٹر سائیکل اور رکشوں کی پیداوار میں 9فیصدکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔