Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے باضابطہ آغاز کی تقریب، مریم نواز کا فورسز کو خراج تحسین

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے باضابطہ آغاز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب میں انسداد منشیات فورس کےاہلکار کوفلیگ سونپا اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا، انہوں نے انسداد منشیات فورس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قلیل مدت میں مضبوط انسداد منشیات فورس کا قیام لائق تحسین ہے۔

تقریب میں منشیات فروشوں کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی کا اعلان کیا گیا، مریم نواز نے کہا کہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات کا خاتمہ ضروری ہے، پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوگا، تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کومنشیات سے پاک کرنےکیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائےجائیں گے، تمام ڈویژنزمیں انسدادمنشیات فورس پنجاب کو فعال بنایا جا رہا ہے، منشیات فروشوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

Related posts

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری

Mobeera Fatima

190 ملین پائونڈ کیس میں سزا ، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ نے خواتین کے بانجھ پن پر مہر یا نفقہ سے انکار کو غیر قانونی قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment