Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سینیٹ نے اپوزیشن کی مخالفت اور واک آؤٹ کے باوجود چار بل منظور کر لیے

سینیٹ نے اپوزیشن کی مخالفت اور واک آؤٹ کے باوجود چار بل منظور کر لیے۔

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024 ،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024،پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ ترمیمی  بل 2024،نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی بل 2024  کثرت رائے سے منظور کئے گئے۔

چاروں بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کئے،چاروں بل گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور کئے جا چکے ہیں۔ہنگامی بنیادوں پر بل منظور کرانے پر اپوزیشن نے  احتجاج کیا۔

اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا کہنا تھا اچانک بل پیش کردئیے گئے جو افسوسناک ہے،ان بلوں کے مسودے آج دوپہر میرے دفتر بھجوائے گئے،یہ بل منظوری سے قبل کمیٹیوں کو بھجوانا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ چاروں بل آرڈیننس کی شکل میں پہلے سے موجود تھے۔یہ بل کل سے سینیٹ کے ایجنڈے میں شامل ہیں،یہ ہماری ریاست کی آئی ایم ایف سے کمٹمنٹ ہے۔

مخالفت برائے مخالفت نہیں ہونی چاہئے،کل سے بجٹ آرہا ہے،بجٹ اجلاس میں کل سے بجٹ کے سوا کسی اور معاملے پر بات نہیں ہوسکے گی،بلوں کی منظوری کے خلاف اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ کرگئی۔

Related posts

پاک امریکا تعلقات سے اسلام آباد خوش اور دہلی پریشان ہے، اعزاز چودھری

Mobeera Fatima

سری لنکا میں موجود پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں وطن واپس لانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

کرم جانیوالا امدادی قافلہ راکٹ حملے کے بعد واپس ٹل روانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment