Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان سے ملاقات کیلئے جانے والے 5 پی ٹی آئی رہنما گرفتار

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لئے جانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، احمد خان بچھر، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا کو حراست میں لے لیا، تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی تھی ، توشہ خانہ کیس 2 میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بری کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

Related posts

ڈیلٹا ایئرلائن نے امریکہ اسرائیل کی براہ راست پروازیں معطل کر دیں

Mobeera Fatima

یونان کی سمندری حدود میں24گھنٹوں میں100 سے زائد زلزلے

Mobeera Fatima

پاکستان میں تیار کردہ 25 زبانوں کو سمجھنے اور جواب دینے والا چیٹ بوٹ روبوٹ رہنمائی کیلئے تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment