Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقہ منتقل کی جاسکتی ہے،بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے جنوبی افریقہ منتقل ہونے سے متعلق بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرا فی جنوبی افریقہ منتقل کردی جائے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تنازع کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ بورڈ میٹنگ میں ہوگا، چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان سے منتقلی کے لیے بورڈ میٹنگ پر رائے شماری ضروری ہوگی۔

ذرائع نے کہا کہ آئی سی سی جمعہ کو بھیجی گئی ای میل پر پی سی بی کے جواب کا منتظر ہے، آئی سی سی کا اگلا لائحہ عمل پی سی بی کے جواب پر منحصر ہوگا۔

دوسری جانب چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے جس میں بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی وجوہات مانگی گئی ہیں۔

Related posts

معرکہ حق، مادر وطن کی دفاع میں 11 جوان شہید اور 78 زخمی ہوئے

Mobeera Fatima

رہائی مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے ، لوگوں کو ٹرمپ سے امیدیں نہیں باندھنی چاہئیں ، شاہ محمود

Mobeera Fatima

آصف علی چائے پی کر چھکے مارتا رہا، شکست پر بھارتی میڈیا اپنے کھلاڑیوں پر برس پڑا

Mobeera Fatima

Leave a Comment