وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے گریڈ21سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ تجویزکیا گیا ہے۔
گریڈ17سے 20 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کی تجویز ہے،گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ تجویزہے۔
مزدور کی کم از کم اجرت 32ہزار سے بڑھا کر 37ہزار مقرر کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔قبل ازیں وفاقی کابینہ نے مالی سال 25-2024 بجٹ کی منظوری دے دی،اجلاس میں کسانوں، نوجوانواں اورصنعتوں کے لئے پیکج کی منظوری دی گئی۔