Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

190 ملین پائونڈز کیس ، نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی

نیب نے 190 ملین پائونڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت سے قبل خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی۔

نیب کی 5 رکنی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت کی معاونت کرے گی۔

نیب ٹیم کی قیادت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کریں گے، جبکہ دیگر ارکان میں عرفان احمد، سہیل عارف، رافع مقصود اور یاسر سلیم رانا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے اپنی سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں اور ان کے وکلا نے سزا معطلی کی درخواستیں بھی دی ہوئی ہیں، جن پر سماعت 5 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔

Related posts

حزب اللہ کا اسرائیلی انٹیلی جنس بیس پر حملہ ، 3اسرائیلی فوجی ہلاک

Mobeera Fatima

پاکستان کا دورہ کامیاب اور مثبت ، تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے ، امریکی ارکان کانگریس

Mobeera Fatima

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment