Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ پختونخوا کا ڈی چوک احتجاج میں گرفتاری کے بعد رہا ہونیوالے ملازمین کیلئے پروموشن کا اعلان

زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے احتجاج میں گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار سرکاری ملازمین رہائی کے بعد پشاور پہنچ گئے۔ علی امین گنڈا پور نے ملازمین کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔

وزیر اعلیٰ نے ملازمین کیلئے ون اسٹیپ پروموشن کا اعلان کر دیا اس کے علاوہ ایک ہفتے کی چھٹی کی ساتھ 10 ہزار روپے کا اسٹائپنڈ بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ملازمین میں 25 پولیس اہلکار، 13 ٹی ایم اے اور 46 ریسکیو اہلکار شامل تھے۔

Related posts

معیشت کی مضبوطی اور بجلی بلوں میں کمی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کرینگے ، نواز شریف

Mobeera Fatima

قصور ، ڈرائیور کو نیند آنے سے کیری ڈبہ نالے میں گر گیا ، 8 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

قازقستان میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی

Mobeera Fatima

Leave a Comment