Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

سونا 200 روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 62 ہزار 100 کا ہو گیا

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2503 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہو گیا جس سے نئی قیمت 2 لاکھ ، 62 ہزار 100 روپے جبکہ فی 10 گرام سونا 1714 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ ، 24 ہزار 708 روپے کا ہو گیا ہے۔

سونا مہنگا ہونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

Related posts

تحریک انصاف کو 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

Mobeera Fatima

جناح ہاؤس حملہ، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی گلوکار عمر ملک کا کیس سننے سے معذرت

Mobeera Fatima

آئینی بنچ میں ججز کی شمولیت کا پیمانہ طے ہونا چاہیے، جسٹس منصور علی شاہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment