Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تین روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 18 روپے کی کمی

لاہور میں تین روز میں مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، آج بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی ہوئی۔

برائلر مرغی کا گوشت 07 روپے سستا ہونے کے بعد 577 روپے کلو ہو گیا ہے۔ لاہور میں 3 روز کے دوران برائلرمرغی کا گوشت 18 روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔

آج زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 385 روپے کلو اور پرچون ریٹ 398 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ زندہ مرغی کے تھوک ریٹ میں چار روپے کمی جبکہ پرچون ریٹ میں پانچ روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا مزید اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 300 روپے کے ہو گئے ہیں۔

ملک کے دیگر شہرو ں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 650 روپے سے 720 روپے تک فی کلو ہے، بعض دکاندار سرکاری نرخ کو نظرانداز کرتے ہوئے من مانی قیمت پر مرغی فروخت کر رہے ہیں۔

Related posts

ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، مذاکرات نہیں کرنے تو نہ کریں، عمر ایوب

Mobeera Fatima

پٹرول کی قیمت برقرار، ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے لٹر مہنگا کردیا گیا

Mobeera Fatima

اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر قبضے کی منظوری دیدی ، رہائشیوں کو انخلاء کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment