Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کارساز ٹریفک حادثے میں نیا موڑ، ملزمہ نتاشا کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی کے علاقے کارساز پر تین دن قبل باپ بیٹی کو ٹکر مارنے والی خاتون ڈرائیور نتاشا اُس لمحے ایک اور گاڑی کو ٹکر مار کر بھاگ رہی تھی۔

کارساز ٹریفک حادثے میں ایک نیا رخ اُس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر ملزمہ نتاشا کی واقعے کے روز کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی۔ ویڈیو کے مطابق ملزمہ نے اسی روڈ پر پہلے ایک سفید رنگ کی گاڑی کو بھی ٹکر ماری تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی سامنے سے آئی تو ملزمہ نتاشا نے اپنی گاڑی کی رفتار کو کم کیا اور پھر تیزی سے گاڑی چلا دی۔ خاتون کی گاڑی نے سفید گاڑی کے پچھلے دروازے کو ہٹ کیا جبکہ خاتون نے گاڑی کے پیچھے موجود موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو بھی ہٹ کیا۔

اس کے بعد ملزمہ نتاشا تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق یہ واقعہ شام 6 بجکر 11 منٹ کا ہے جس کے بعد وہاں موجود شہریوں اور سیکیورٹی گارڈز کو جمع ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزمہ نتاشا وہاں سے فرار ہونے کے بعد اسی روڈ پر آگے جا کر موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو ہٹ کیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوئے اور دیگر موٹر سائیکل سوار زخمی بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ اس واقعہ کا مقدمہ تھانہ بہادر آباد میں متوفی کے بھائی اور متوفیہ لڑکی کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

Related posts

دریائے راوی کا پانی لاہور میں داخل ، متعدد بستیاں خالی کروا لی گئیں

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

عمان کا بحری جہازوں کے مسافروں کیلئے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment