عراق کی الحوت جیل میں داعش کے 11 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق داعش سے تھا، عراقی صدر کی منظوری کے بعد ان افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسی جیل میں اپریل میں بھی 11 مجرمان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی قانون کے تحت دہشتگردی اور قتل کے جرائم کی سزا موت ہے اور پھانسی کے حکمنامے پر صدر کے دستخط ہونا ضروری ہوتے ہیں۔