Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرو، جیل میں خوش ہوں، یاسمین راشد کا پیغام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جیل میں انہیں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔

سابق صدر عارف علوی سے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ملاقات کے دوران یاسمین راشد نے مخالفین کو پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں خوش ہوں، جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرو۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مجھے جیل میں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ آدھا دن مقابلے میں اور آدھا دن کتابیں پڑھنے میں گزرتا ہے۔

خیال رہے کہ سابق صدر عارف علوی نے یاسمین راشد سمیت عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی اور پوچھا کہ آپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری طرف 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر، جلاؤ گھیراؤ، ن لیگ کا دفتر جلانے کے مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت ملتوی  کردی گئی۔

یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی۔

Related posts

قانونی تحفظ ملتے ہی مراد سعید منظر عام پر آ جائیں گے ، خاندانی ذرائع

Mobeera Fatima

9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان

Mobeera Fatima

خوراک ، ادویات اور دوسری اشیائے ضروریہ لیکر پہلا قافلہ ہفتے کو پارا چنار جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment