Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بھارت سے مذاکرات کی صورت میں صرف 3 نکات پر بات ہو گی، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کی صورت میں صرف 3 نکات پر بات ہو گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افواج پاکستان بھارت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑی ہو گئیں۔ اور بھارت اس وقت اپنے زخم سہلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کی صورت میں صرف 3 نکات پر بات ہو گی۔ دہشت گردی 30 سال سے ہو رہی ہے اور دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ دہشت گردی کے شکار ملک پر دہشت گردی کا الزام لگانا ستم ظریفی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اور امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر سے متعلق بات ایک اور پیشرفت ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مسئلہ کشمیر زیربحث آنا چاہیے۔

Related posts

جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ ، ہوائی فائرنگ ، ڈبل سواری پر پابندی

Mobeera Fatima

ملک میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا

Mobeera Fatima

امریکا سرگرم :وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب اور آرمی چیف سے رابطہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment